نیپرا کی بجلی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

0
37
bijli

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا( نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے جبکہ نیپرا کے مطابق فیصلہ ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا فیصلے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہو گا۔ اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی ، اس سے قبل جون تک صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے چارج کیا جا رہے تھے۔

فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت ہوگا یا مرحلہ وار حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ایک روپے فی یونٹ اضافے سے صارفین پر 100 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ اجلاس سے قبل بجلی کی قیمت بڑھانا ضروری نہیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے تین روپے تک اضافہ متوقع ہے جو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے بعد بھی ہو سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بجلی کی قیمت میں متوقع اضافے کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کا مہنگا ہونا ہے، وجہ جو بھی ہو صرف ایک روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 100 ارب روپے سے زیادہ بوجھ منتقل ہوتا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر ابھی تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سماعت ہونا بھی باقی ہے۔ گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار 7 روپے91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

Leave a reply