نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کتنا کیا اضافہ؟ ایسی خبر کہ صارفین کے ہوش اڑ گئے

0
45

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی صارفین پر24ارب60کروڑروپےکابوجھ پڑے گا، بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اضافےکااطلاق کےالیکٹرک،لائف لائن زرعی صارفین پربھی نہیں ہوگا، سی پی پی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جولائی میں کوئلےسے14.33فیصداور32.53فیصدپن بجلی پیداکی گئی، مقامی گیس سے11.81فیصد،درآمدی ایل این جی سے24.71فیصد بجلی پیداکی گئی،

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جولائی میں فرنس آئل سے5.50فیصدبجلی پیداکی گئی، واضح‌ رہے کہ ایک دن قبل ہی یہ بات میڈیا کے ذریعہ بتا دی گئی تھی کہ نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم آج یہ تجویز منظؤر کر لی گئی ہے،

Leave a reply