باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی کے کلاس رومز میں سانپوں اور دیگر جانوروں کا بسیرا،اسٹاف اور طالبات میں خوف و ہراس . اسکول کے پلاٹ میں جھاڑیوں کی وجہ سے سانپ اور دیگر جانور دکھائی دئیے ، صفائی کا عملہ ڈی سی کے حکم پر آیا تو بااثر افراد نے صفائی کے عملے کو گالیاں دیکر بھگا دیا اسکول انتظامیہ کا موقف
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں جہاں کئی سو طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں اور اسٹاف بھی موجود ہے، اسکول کے پلاٹ پر سیکڑوں جھاڑیاں کلاسز اور کمپیوٹر روم کی بیک سائیڈ پر اُگی ہوئی ہیں جہاں سے 4 سانپ اور گو جامی جانور اچانک کلاس اور کمپیوٹر رومز میں گھس آئے، جہاں سے اسٹاف اور طالبات نے بھاگ کر جان بچائی ، جس سے طالبات اور اسٹاف میں خوف و ہراس پھیل گیا،سانپ اور گو اسٹور روم داخل ہو کر غائب ہوگئے – اسکول ہیڈ مسٹریس نے ڈی سی ٹھٹھہ کو صفائی ستھرائی کے لئے کہا تو ڈی سی ٹھٹھہ نے صفائی کے عملے کو بھیجا انہوں نے جھاڑیوں کو آگ لگائی سکول انتظامیہ کے مطابق مگر قریبی موجود چند بااثر افراد نے صفائی کے عملے کو دھمکیاں اور گالیاں دیکر بھگا دیا – سکول انتظامیہ کے کہنے پر صفائی کا عملہ دوبارہ اسکول میں صفائی ستھرائی اور جھاڑیوں کو کاٹنے کے لئے پھنچا مگر انکو دوبارہ اسکول کے پلاٹ پر جھاڑیوں کو کاٹنے اور آگ لگانے سے بااثر افراد نے روک دیا تھا ، سکول میں سانپ اور دیگر جانوروں کی موجودگی کی وجہ سے اسٹاف اور عملے میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے اسکول انتظامیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان ڈی سی ٹھٹھہ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے بااثر افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے

Shares: