برطانوی شاہی خاندان کی زندگی پر مبنی ویب سیریز’دی کراؤن‘ نے گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا۔
باغی ٹی وی : ’آسکر‘ کے بعد سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ’گولڈن گلوب‘ ایوارڈز کی 78 ویں سالانہ تقریب 28 فروری کو آن لائن منعقد کی گئی اور میزبانوں نے امریکا کے دو مختلف شہروں سے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) تاہم 78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی بھی ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف و مقبول ترین اداکار شریک ہوئے۔
78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں مجموعی طور پر 28 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے جب کہ ہر سال کی طرح دو خصوصی ایوارڈز (Cecil B. deMille Award) اور (Carol Burnett Award) بھی دیے گئے۔
ٹیلی وژن کی کیٹگری میں گولڈن گلوب ایوارڈز میں برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ بہترین ڈرامے سمیت 4 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
’دی کراؤن‘ نے بہترین ڈرامے، بہترین معاون اداکارہ، ٹی وی کے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
جبکہ بہترین ڈرامہ فلم ’نومیڈ لینڈ‘ اور پہلی بار ایک ایشائی نژاد خاتون کلوی ژاؤ فلم ’نومیڈ لینڈ‘ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں-
دوسری جانب بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ فلم ’بوراٹ‘ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی-
علاوہ ازیں 78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم اداکار کا ایوارڈ آنجھانی اداکار چیڈوک بوسمین کو دیا گیا۔
چیڈوک بوسمین نے ’بلیک پینتھر‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا تھا، تاہم انہیں ان کی زندگی میں گولڈن گلوب ایوارڈ نہیں دیا گیا تھا۔
تاہم ان کی موت کے بعد ان کی ریلیز ہونے والی آخری فلم ْمارینی، بلیک بوٹمٗ میں ان کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا جو ان کی بیوہ نے وصول کیا۔
گولڈن گلوب ایوارڈز میں سب سے زیادہ ایوارڈز نیٹ فلیکس کے ڈراموں اور فلموں نے حاصل کیے، کیوںکہ اس سال نیٹ فلیکس نے مجموعی طور پر 42 نامزدگیاں حاصل کی تھیں اور کورونا کی وبا کے باعث زیادہ تر فلموں کو آن لائن ہی ریلیز کیا گیا تھا۔
کورونا کی وبا کے باعث اس سال گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی 2 ماہ کی تاخیر کے بعد منعقد کی گئی، عام طور پر گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب جنوری کے آغاز میں منعقد ہوتی ہے۔