او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے کر دی ہے سختی ، ایک وقت تھا کہ جب کوئی نیٹ فلکس کا آئی ڈی بناتا اور اسکے لئے پیسوں کی ادائیگی کرتا وہ اگر کسی کو اپنا پاسورڈ دیتا تو اگلہ اس کے زریعے جو مرضی چاہے فری میں دیکھ سکتا تھا لیکن اب ایسا نہیںہو گا. اب جسکا آئی ڈی ہو گا اور جو اسکے لئے پیسوں کی ادائیگی کریگا وہ صرف اس گھر کی ھد تک ہی ہوگا جو اسکے لئے ادائیگی کررہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس نے امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاس ورڈ شیئرنگ پر پابندی لگا دی ہے. ۔نیٹ فلکس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ 103 ممالک بشمول امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور، میکسیکو اور برازیل میں صارفین کو اکاؤنٹ شیئرنگ
سے متعلق ای میلز کر رہا ہے۔اس کے علاوہ کسی اور مقام سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک رسائی کیلئے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔باقاعدہ طور پر نیٹ فلکس نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس گھر کے باہر کسی اور کو نہیں دیے جاسکتے اور ایک اکاؤنٹ ایک گھر میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے. نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق 10 کروڑ سے زائد گھرانوں نے اپنے پاسورڈز دوست احباب کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ہیں۔