پاکستانی صارفین کا ملک میں نیٹ فلکس پر پابندی کے خدشے کا اظہار

0
40

نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستان کے شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق سیریز”Behind Closed Doors” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق سیریز”Behind Closed Doors” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کےبعد سے صارفین میں پاکستان میں نیٹ فلکس کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے-

خدمت خلق بہت بڑی عبادت ہے جو ہر انسان کو کرنی چائیے

کرپشن پر مبنی سیریز "Behind Closed Doors” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اس ڈاکومینٹری فلم میں شریف خاندان کی کرپشن اور بیرون ملک جمع کی گئی دولت سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مشہور آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی ، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستان میں نیٹ فلکس بند کیےجانے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہے-

سانحہ کارساز؛ بینظیر بھٹو اور انکے جیالوں کی قربانیوں سے جمہوریت زندہ ہے. آصف…

امبر جہانگر نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ نیٹ فلکس پر پاکستان میں پابندی لگانے کا سما ہوا چاہتا ہے نیٹ فلکس نے شریف خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ اور لندن فلیٹ کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری مووی بنائی ہے جس میں اپنے ارشد شریف کا بھی رول ہے۔


کچھ صارفین نے عمران خان ان کی اہلیہ بشری بی بی اور فرح گوگی کے کرپشن اسکینڈل پر بھی تنقید کی-


محمد سلیمان نامی صارف نے لکھا کہ عمران خان ، فواد چودھری شہزاد اکبر کے خصوصی تعاون سےفلم تیار کی گئی ہے
یہ بات بھی لکھ دیں کوئی حرج نہیں-

بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں،اسلام آباد پولیس

Leave a reply