تجارتی فروغ سمیت مختلف چیزوں پر پاکستانی حکام سے معاہدے کررہے. ایتھوپین سفیر جمال بکر عبد اللہ

0
104

تجارتی فروغ سمیت مختلف چیزوں پر پاکستانی حکام سے معاہدے کررہے. ایتھوپین سفیر جمال بکر عبد اللہ

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کہا ہے کہ تجارت کے فروغ، سیاسی مشاورت، دفاعی تعاون، ایوی ایشن، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دیگر امور سے متعلق تقریباً 7سے 10 معاہدوں پر حکومت پاکستان کے ساتھ رواں ماہ یا اگلے مہینے میں دستخط کیے جائیں گے جو دونوں ممالک کو مؤثر طریقے سے جوڑیں گے اور معیشتوں کے لیے سازگار ثابت ہوں گے۔
ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایتھوپیا تجارتی، سرمایہ کاری اور سیاحت وغیرہ میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے،ہم تجارتی رکاوٹوں کو مؤثر طریقے سے دور کر کے آپ کی مدد کرنے اور تجارت کو آسان بنانے کیلیے تیار ہیں، ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بالکل واضح ہے۔

ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ایتھوپین ایئر لائنز جو کہ 127 مقامات پر پروازیں کر رہی ہے جلد ہی کراچی کے لیے بھی پرواز شروع کرے گی جس کے لیے ایئر لائن کا عملہ تیار ہے، ہم طریقہ کارطے کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں، انھوں نے اس موقع پر ابراہیم خالد تواب کو کراچی میں ایتھوپیا کا اعزازی قونصل جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت بہت کم ہے اس لیے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے امکانات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی

Leave a reply