نیورو انسٹیٹیوٹ کے دو ملازمین میں کورونا کی تشخیص

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ملازمین کی سکریننگ،50میں سے 2ملازمین کی رپورٹ پازیٹو آگئی۔ دونوں ملازمین کی حالت تسلی بخش،تمام ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ پروفیسر خالد محمود کا کہنا ہے کہ نیورو انسٹی ٹیوٹ میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے علیحدہ لفٹ، آپریشن تھیٹر مختص
جدید سہولتوں سے آراستہ آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو کی سہولت موجود ہے۔ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کو وافر مقدار میں حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ پنز میں داخلے کے وقت تھرمل گن سے سکریننگ لازمی،ماسک پہنے بغیر کسی فرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آؤٹ ڈور میں روزانہ150مریضوں کا طبی معائنہ، 24گھنٹے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
فرنٹ لائن پر وبا سے لڑنے والوں کو 24ہزار سے زائد سرجیکل اور1130این 95ماسک دیے جا چکے ہیں۔ ملازمین کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے 1370گلووز،1127حفاظتی لباس اور عینکیں و شوز پئیر کور دیے ہیں۔

Comments are closed.