نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی۔

0
58

دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے.

نیوزی لینڈ ٹیم کا کراچی پہنچنے پر آفیشلز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے، کیوی ٹیم کو صدراتی پروٹوکول حاصل ہے۔ جس کے باعث ائیرپورٹ اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں مہمان ٹیم ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جس کے بعد ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کراچی کے سپرد کی گئی ہے، تینوں میچز بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
کیوی ٹیم دوسرے مرحلہ میں 13 اپریل سے 7 مئی تک دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply