لاہور:پنجاب میں تبدیلی نے بھی کئی رنگ دکھانے شروع کردیئے ، اطلاعات کےمطابق محکمہ ایکسائز نے پرانی نمبرپلیٹس ختم کرکے نئی نمبرپلیٹس متعارف کروانے کا اعلان کرکے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے مالکان کے تکلیف دہ خبردے دی ہے، ذرائع کے مطابق نئے سال کے آغاز میں موجودہ نمبر پلیٹس ختم کر کے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی
وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں
گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے بری خبر آگئی، محکمہ ایکسائز نےنئے سال کے آغاز پر یونیورسل نمبر پلیٹس ، ای آکشن اور بائیو میٹرک ٹرانسفر شروع کرنے کا فیصلہ کیا، شہریوں کو آئندہ سال موجودہ نمبر پلیٹس ختم کر کے یونیورسل نمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی۔
پابندی کے باوجود ہفتےمیں1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ،
ذرائع کے مطابق یونیورسل نمبر پلیٹ موجودہ نمبر پلیٹ سے 7 ملی میٹر بڑی ہوگی جبکہ یونیورسل نمبر پلیٹ پر 3 نمبرز اور الفاظ درج ہوں گے، سال کا اندراج ختم کر دیا جائیگا، یونیورسل پلیٹس کے ساتھ شہری ای آکشن کے ذریعے آن لائن اپنی پسند کا نمبر بھی حاصل کرسکیں گے۔
کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹ پر متعلقہ ضلع کی پہچان بھی نہیں ہوگی، پنجاب بھرکی نمبرپلیٹس کیلئے ایک ہی سیریز جاری کی جائیں گی، قوانین میں ترامیم بائیو میٹرک ٹرانسفر سسٹم کیلئے ڈی جی ایکسائز نے سمری سیکرٹری ایکسائز کو بھجوا دی،
پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ بنادیں
ذرائع کےمطابق 4 رکنی کمیٹی نے نادرا اور پی آئی ٹی بی کے ساتھ میٹنگ کے بعد ورکنگ مکمل کرلی۔شہری قریبی نادرا سنٹر کے ای سہولت مرکز پر گاڑی کا نمبر بتا کر بائیو میٹرک کراسکیں گے، سسٹم آن لائن ہونے سے ایجنٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔