نئے چیئرمین پی آئی اے عبدالقادر مقرر، کابینہ کی منظوری

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔جس میں‌ نئے چیئرمین پی آئی اے عبدالقادر مقرر کی منظوری دی گئی .

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیئرمین عبدالقادر کا تقرر ہوا . اور نادرا اکاؤنٹس کے مالی سال 30 جون 2019 کے آڈٹ کی منظوری دے دی جبکہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، تاہم بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔

کابینہ کو کورونا وائرس اور اس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک میں بجلی کی رسد، قیمتوں اور بلز کے طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
کیا ہے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 کے اندر کی کہانی، سینئراینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دی

اس موقع پر وفاقی وزرا اوروفاقی سیکرٹریز کی کورونا وائرس اسکیننگ کی گئی، تاہم بھی شخص میں اس خطرناک مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔ کابینہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس حوالے سے کابینہ اراکین نے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات قومی مفاد میں ہیں، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین سے مشاورت ہونی چاہیے۔

Shares: