لاہور:دھرنے سے پھرتبدیلی آئے گی ،عمران خان نئے روپ میں آسکتے ہیں ،سالوں سے لٹکے ہوئے فیصلے ہفتوں میں ہوں گے،امریکہ چین،سعودی عرب،برطانیہ سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کویقین دہانی کرادی گئی ہے،معتبرذرائع کےحوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان عالمی قوتوں نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے مذہبی شدت پسندی ختم کرنے کی کوششوں پراعتماد کرتے ہوئے ہرممکن تعان کی یقین دہانی کرادی ہے،
باغی ٹی وی کومعتبرذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک میں صدارتی نظام لانے کے سلسلے میں جورکاوٹیں حائل تھیں وہ دھرنے کی صورت میں ختم ہوجائیں گی اور مشکل کام بھی آسان ہوجائے گا،عمران خان کومقتدراداروں کی طرف سے یہ یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ وہ بالکل پریشان نہ ہوں دونوں صورتوں میں فائدہ ہی ہے
معتبرذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے حوالےسے عمران خان کی حکومت جومسائل درپیش تھے ،وہ بھی نئے نظام میں ختم ہوجائیں گے ،کرپشن اوردیگراہم کیسزجوپچھلےحکمرانوں کے ملی بھگت سے اپنی کرپشن کو آئینی تحفظ دینے کےلیے قوانین بنائے گئے تھے اور جن کی کی وجہ سے رکاوٹین حائل تھیں وہ رکاوٹین بھی دھرنے کی برکت سے ختم ہوجائیں گی
ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس اس وقت دو آپشنز ہیں ،پہلی آپشن یہ ہےکہ دھرنے سےاحسن انداز سے نبٹا جائے اور مولانا فضل الرحمن پرشکنجہ سخت کردیا جائے گا،اور دھرنے کے بعد مولانا فضل الرحمن بھی اپنے سیاسی یاروں کے ساتھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے،دوسری صورت میں پھر سے ایک تبدیلی آسکتی ہے،جسے پاکستان کی 80 فیصدآبادی پسند کرتی ہے وہ ہے ملک میں صدارتی نظام،