راوی کنارے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھتے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ، وزیر اعظم

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، اس لئے ماڈرن شہر ناگزیر ہو چکا، اس منصوبے سے سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 سال بہت مشکل سے گزارے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ این آر او دیں تو قانون سازی میں ساتھ دیں گے۔ تاہم اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال میں لاہور کا پانی 800 فٹ نیچے چلا گیا، پنجاب میں زرعی علاقہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ دریائے راوی ایک نالہ بن کر رہ گیا ہے۔ اس لئے راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کو بچانا ہے تو راوی منصوبہ بنانا ہوگا۔ یہ منصوبہ نہ بنا تو لاہور کا حال کراچی جیسا ہو جائے گا۔ سیوریج کا پانی صاف کرکے راوی میں ڈالا جائے گا۔ راوی کے پاس بننے والے شہر کی عمارتیں اونچی بنائیں گے۔ اس منصوبے پر 50 ہزار ارب روپے لاگت آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے بڑے مواقع دیئے جائیں گے۔ راوی اربن پراجیکٹ میں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مزید 40 صنعتیں چلیں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد کے بعد دوسرا منصوبہ ہوگا جہاں نیا شہر بننے جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی کارکردگی کا خود جائزہ لوں گا۔ نئے بننے والے شہر کے اردگرد 60 لاکھ درخت اگائے جائیں گے۔

یہ اتھارٹی پاکستانی تاریخ کے اس بڑے منصوبےکو عملی جامہ پہنائے گی.اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی,46 کلومیٹر پر محیط جھیل بنے گی,3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا.اور خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور سپورٹس سٹیز بنیں گی,یہ دنیا کا سب سے بڑا رور فرنٹ منصوبہ ہے

بعد ازاں وزیراعظم سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گورنر نے یونیورسٹیز اصلاحات اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات بارے بتایا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گورنر پنجاب نے بتایاکہ یونیورسٹیز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت سیکشن چار کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،لاہور کی تحصیل شالیمار میں سب سے زیادہ 91 ہزار 96 کنال اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ ہوا،موضع باغبانپورہ کی 920 کنال 9 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا، موضع کوٹ خواجہ سعید کی 3928 کنال 12 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم دیا تھا ، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی ہدایات پر ایل ڈی اے فوری سیکشن چار کا نفاذ کرایا گیا ۔

وزیراعظم لاہور میں راوی کے کنارے نئے شہر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

Shares: