لاہور:دیرآئید درست آئید ، لاہورکے ہے حکومت کااچھا تحفہ ، اطلاعات کےمطابق لاہور کی انتظامی کمان کا فیصلہ ہو گیا، ایک ماہ بعد شہر کو نیا سربراہ مل گیا۔ دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
بھارت نے کرتارپور پر اہم اعلان کردیا ، پاکستان کی جیت
دانش افضال ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری کےعہدہ پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔دانش افضال کے بارے میں اچھی رپورٹس ہیں کہ وہ بہت ایماندار ، محب وطن اور محنت کے دھنی ہیں ، دانش افضال کی منظوری وزیراعظم کی طرف سے رضامندی کے بعد ہوئی
اگر کرپشن پر قابونہ پایاتو!وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی
نئے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اصغر جوئیہ بطور قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات تھے۔ یاد رہے 21 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کوعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔