نئے کھلاڑی نے محمد حفیظ سے حاصل کی ڈیبیو کیپ

نئے کھلاڑی نے محمد حفیظ سے حاصل کی ڈیبیو کیپ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئرکرکٹر محمد حفیظ نے ڈیبیو کرنے والے نئے کھلاڑی عبداللہ شفیق کو ڈیبیو کیپ پہنائی، محمد حفیظ نے اس کے ساتھ ہی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ اس کا حق ادا کریں گے اور ہمیشہ اس کیپ کی لاج رکھتے ہوئے ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے.

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 میچوں مشتمل سیریزکا آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے .

قومی ٹیم سیریز میں زمبابوے کو کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پہلے دونوں میچ جیت کر پاکستان ٹیم سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں زمبابوے کو8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بلے بازی کے شعبے میں کپتان بابراعظم اور نوجوان بلے باز حیدر علی کی شاندار کارکردگی نے جیت میں نمایاں کرادار ادا کیا تھا،

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

Comments are closed.