اسلام آباد:پٹرولیم مںصوعات کی قیمتوں میں حکومت کا نیا فیصلہ آگیا ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مںصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی، وزارت خزانہ کی طرف سے ستمبر کے اختتام تک پٹرولیم مصںوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

ادھر تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے اب ایک ماہ کی بجائے 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے غور کیا جاتا ہے۔

اوگرا کی جانب سے یکم ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ایک نئی سمری بھیجی گئی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے وزیراعظم سے رائے لینے کا بعد اعلان کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Shares: