قومی ٹی 20 کپ، ینگ سٹارز نے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا

0
28

نئے کھلاڑی قاسم اکرم اور عاکف جاوید سمیت اعظم خان، ذیشان ملک، محمد محسن اور ذیشان اشرف نے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کے سامنے لوہا منوا لیا

• قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزبھی سترہ سالہ قاسم اکرم اور انیس سالہ عاکف جاویدسمیت اعظم خان، ذیشان ملک، محمد محسن اور ذیشان اشرف کی صلاحیتوں کے معترف

ملتان، 23ستمبر 2020ء:

پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود کرکٹرز کو صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع دینے کے لیے اپنے مکمل ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کیا ہے۔ تیس ستمبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن21-2020 کا آغاز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے ہورہا ہے جہاں پاکستان کی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

آئندہ تین سالوں میں آئی سی سی کےتین وائٹ بال ایونٹس کے انعقاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈبل لیگ کی بنیاد پر کروایا جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شریک نوجوان کرکٹرزاپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یہ ایونٹ باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے زمباوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کرنے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے نومبر میں شیڈول ڈرافٹنگ سے قبل فرنچائز مالکان کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

عاکف جاوید، بلوچستان:

بلوچستان کے 19 سالہ فاسٹ باؤلر عاکف جاوید اپنی تیز رفتار باؤلنگ کے باعث 30ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں حریف ٹیموں کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے۔

اب تک 13 میچوں پر مشتمل اپنے مختصر ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 13 وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نے گزشتہ سال ٹی ٹونٹی کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 7میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ گزشتہ سال اےسی سی ایمرجنگ ٹیمزایشیا کپ میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم اور رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کاکہنا ہے کہ عاکف جاوید ایک بہترین فاسٹ باؤلر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت کرک سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان باؤلر کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کریں گے۔

فیصل اقبال نے مزید کہا کہ وہ عاکف جاوید کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں ، اس دوران عمر گل اور عمید آصف کی صورت میں دو تجربہ کار باؤلرز کی اسکواڈ میں موجودگی بھی عاکف جاوید کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

اعظم خان، سندھ:

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو قومی ٹی ٹونٹی کپ کے لیے سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔اب تک 10 ٹی ٹونٹی میچوں میں 124.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے 162 رنزبنانے والے جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان کے ٹی ٹونٹی کیرئیر میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

بائیس سالہ اعظم خان کی صلاحیتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے سندھ کے ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا ہے کہ وہ نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین کو نیٹ میں پریکٹس کرتا دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اعظم خان جیسا کھلاڑی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ باسط علی نے مزید کہا کہ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اعظم خان کی صلاحیتوں کوبہترین ا نداز میں استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔

قاسم اکرم، سنٹرل پنجاب:

سترہ سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین قاسم اکرم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں میں شیڈول نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے۔

قاسم اکرم نے آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں متاثرکن کارکردگی کی بدولت شائقین کرکٹ اور ہیڈ کوچ شاہد انور کی توجہ حاصل کی۔انہوں نے ایونٹ کے 5 میچوں میں 46.50کی اوسط سے 93 رنز بنائے، جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔

سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق قاسم اکرم ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں اور انہیں آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ 2020 میں متاثر کن کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ایک پریشر گیم ہے ، جوکہ قاسم اکرم جیسے باصلاحیت کرکٹرز کے لیے خود کو منوانے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

شاہد انور نے کہا وہ پرامید ہیں کہ قاسم اکرم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران دباؤ پر قابو پاکرجارحانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

محمد محسن، خیبرپختونخوا:

سوات سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ آلراؤنڈر محمد محسن اب تک 15 میچوں میں 115.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے 120 رنز بناچکے ہیں۔ اس دوران وہ 14مرتبہ حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھا چکے ہیں۔رواں سال پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بننے والے محمد محسن نے پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔

خیبرپختونخوا کے ہیڈ کوچ…

Leave a reply