لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کے سالانہ اجلاس عام میں نو منتحب قائدین نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا، جبکہ اجلاس عام شروع ہونے سے پہلے ہی حزب اختلاف لاہور بزنسمین فرنٹ نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا اور کاروائی روکنے کی کوشش کی،
لاہور چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سمیت سابق عہدیداران، ایگزیکٹو کمیتی ممبران اور تاجروں کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتحب صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوہرے ٹیکس نظام سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے تاجر برادری کو بڑا ریلیف ملے گا،

لاہور چیمبر آف کامرس میں نومنتحب قیادت نے چارج سنبھال لیا
Shares: