لاہور پریس کلب اورصحافی تنظیموں کے زیر اہتمام نیو نیوزمیں صحافیوں کی چھانٹیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں پر احتجاج اور لاک ڈاﺅن کا اعلان

0
44

لاہور پریس کلب اورصحافی تنظیموں کے زیر اہتمام نیو نیوزمیں صحافیوں کی چھانٹیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں پر احتجاج اور لاک ڈاﺅن کا اعلان

باغی ٹی وی : لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدررائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے نیونیوزکی جانب سے صحافیوں کی غیر قانونی چھانٹیاں اور تنخواہوں میں کٹوتی کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ میڈیا کے خراب حالات کا بہانہ بناکر میڈیا ہاﺅسز کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ جو ظلم و بربریت کی جارہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، حکومت نے تمام میڈیا ہاﺅسز کے بقایاجات ادا کررہی ہے لیکن میڈیا ہاﺅسزکی جانب سے برے حالات کا پروپیگنڈہ کرکے صحافیوں کو زبردستی بیروزگار کیا جارہاہے جس سے شعبہ صحافت سے وابستہ تمام افراد شدید خوف و ہراس کا شکار ہورہے ہیں،

معاشی کسمپرسی کے باعث ذہنی دباﺅ سے صحافی مررہے ہیں اور بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ انھوںنے مزید کہاکہ حالات اتنے دگرگوں ہوگئے ہیں کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروںنے ہنگامی بنیادوںپر اس کا نوٹس نہ لیا تو ملک کا چوتھا ستون تباہ ہوجائے گا ۔ انھوں نے نیونیوزکی انتظامیہ کو وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر برطرف کئے گئے صحافیوں کو بحال نہ کیا گیا اور تنخواہوں میں کی گئیں کٹوتیاں ادا نہ کی گئیں تولاہور پریس کلب اور تمام صحافی تنظیمیں 10اپریل بروز جمعہ 3.00 بجے سہ پہر نیو نیوز کے ادارے کا گھیراﺅ کرتے ہوئے لاک ڈاﺅن کریں گی اورنیونیوزکے مالکان کے گھروں کا بھی گھیراﺅ کیا جائے گا۔

بابرڈوگر
سیکرٹری

Leave a reply