سربراہ جمعیت علماءاسلام مولانافضل الرحمان نے مختلف نیوزچینلزکی نشریات کی بندش کی شدید مذمت کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے. سلیکٹڈ حکومت چاہتی ہےکہ ٹی وی چینلزحقائق سےعوام کوآگاہ نہ کریں، جے یوآئی میڈیا پرپابندی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی،
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سلیکٹڈحکومت میں کوئی ادارہ خودمختارنہیں، سلیکٹڈوزیراعظم چینلزکی بندش کافیصلہ واپس لے، ادھر پی بی اے نے بھی اب تک،24 نیوزاورکیپیٹل ٹی وی کی نشریات بند کرنے کی مذمت کی ہے.