تھانہ لڈن میں نئے ایس ایچ او رانا ادریس خان تعینات

0
49

وہاڑی
علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی مچ گئی ، ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی اور ڈی ایس پی مظہر حیات ہراج کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں ، چوروں ، ڈکیتوں کو لگام ڈالنا اولین ترجیحات میں سے ہے ، ضلع کی سب سے بہترین ٹیم میرے ساتھ ہے ۔ علاوہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، ایس ایچ او رانا ادریس خان کی میڈیا سے گفتگوکے دوران اظہار خیال ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لڈن میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رانا ادریس خان کے تھانہ میں آتے ہی جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اکثر جرائم پیشہ عناصر زیر زمین چلے گئے ، ایس ایچ او تھانہ لڈن رانا ادریس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی توقعات پر پورا اترنے کی مکمل طور پر کوشش کروں گا، انہوں نے مجھے تھانہ لڈن میں جن مقاصد کے لیے لگایا ہے وہ مشن پورے کر کے دم لوں گا، ڈکیتوں ، چوروں ، رسہ گیروں اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ترجیحات میں سے ہے ، عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا۔

غریبوں کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کے لیے کھلے ہیں ، سائلین کو تھانہ سے مطمئن کر کے ہی دل کو سکون ملتا ہے۔ ہر کام میرٹ پر ہوگا۔ ڈکیتوں کو پکڑنے کے لیے ضلع کی سب سے بہترین ٹیم کو اپنے ساتھ لے کر آیا ہوں۔ بہت جلد اس کے نتائج عوام کے سامنے ہوں گے۔

طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

Leave a reply