لاہور ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ترجمان کے مطابق تھانہ شاہدرہ، لاری اڈہ اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ اوز کی خالی سیٹوں پر نئے پولیس افسران تعینات کئے گئے۔ پولیس لائنز سے انسپکٹر رانا محمد اکمل ایس ایچ اوتھانہ ہنجروال،جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد اشفاق احمد ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ قلعہ گجر سنگھ جبکہ جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد حمزہ نواز کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ تعینات کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے 02 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے مقامِ تعیناتی میں ردوبدل بھی کیاہے۔ ایس ایچ اوتھانہ ڈیفنس سی انسپکٹر محمد زاہد نواز ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ جبکہ ایس ایچ اوتھانہ ہنجروال انسپکٹر حماد اخترکو ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Shares: