ننکانہ :کرپشن کی نئی روایت،پنشنرزاور ملازمین کی تنخواہیں بند،بیساکھی میلہ کی آڑ میں لوٹ مارکی نئی داستان رقم

میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب میں تعینات فنانس آفیسر عبدالرزاق کی وجہ سے میونسپل کمیٹی ننکانہ کے ملازمین اور ان خاندانوں کے سینکروں افراد عید الفطر کی خوشیاں نہیں منا سکیں گے

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز کی رپورٹ):کرپشن کی نئی روایت،پنشنرزاور ملازمین کی تنخواہیں بند،بیساکھی میلہ کی آڑ میں ٹھیکیداروں کے ذریعہ لوٹ مارجاری،اس بارمیونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب میں تعینات فنانس آفیسر عبدالرزاق کی وجہ سے میونسپل کمیٹی ننکانہ کے ملازمین اور ان خاندانوں کے سینکروں افراد عید الفطر کی خوشیاں نہیں منا سکیں گے،وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے جاری خصوصی گرانٹ بھی ملازمین کے کام نہیں آ سکی.

تفصیلات کے مطابق میونسپل آفیسر فنانس ننکانہ عبدالرزاق نے ملازمین کی پنشن اور تنخواہ کے بل روک دیئے,بیساکھی میلہ کی آڑ میں چہتے ٹھیکیداروں کو نوازے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے انکشاف کرتےہوۓ بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کو جو خصوصی گرانٹ 2کروڑچھ6لاکھ50پچاس ہزار روپے ملازمین کی تنخواہ کے لیے جاری کی گئی تاکہ ملازمین کے بقایا جات ادا کر دیئے جائیں جن میں چار ماہ کی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور چار ماہ کی ملازمین کی تنخواہ شامل ہے ،

میونسپل کمیٹی ننکانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ خصوصی گرانٹ کے آنے کی دیر تھی کہ ٹھیکیداروں کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور اس وقت میونسپل آفیسر فنانس عبدالرزاق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب نے ملازمین کے بل روک لیے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بیساکھی میلہ کی آڑ میں اور اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ٹھیکیداروں کو نوازاجاۓ گاجو کہ ملازمین اور ان کے بچوں کے ساتھ ساتھ ان خاندانوں کے سینکڑوں افراد کے ساتھ بہت بڑی بد اخلاقی اور لاقانونی ناانصافی ہے ,

ملازمین نے بتایا کہ چار ماہ ہونے کو ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے تھنڈے ہو چکے ہیں اس وقت ہم ملازمین اتنے لاچار ہیں کہ ہم بچوں کے لیے کپٹرے اور رمضان مکمل گزر چکا ہے راشن تک نہیں خرید سکے لہذا ہماری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد سے مطالبہ ہے کہ بیساکھی کی آڑ میں ہونے والی کرپشن کو روکا جاۓ اور فوری طور پر پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادا کی جاۓ

Leave a reply