چھٹیوں کے شوقین افراد کے لیے نئے سال کی تعطیلات کی تفصیلات جاری

0
28

اسلام آباد :چھٹیوں کے شوقین افراد کے لیے نئے سال کی تعطیلات کی تفصیلات جاری،اطلاعات کے مطابق سال 2021 کیلئے تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں جن میں عید الفطر اور عید الاضحی کی تاریخیں بھی واضح کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر 15,14اور 16 مئی 2021 کو اور عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22،21 اور 23 جولائی کو ہوگی۔

اس کے علاوہ یوم کشمیر کے موقع پر 5فروری2021کو عام تعطیل ہوگی۔

اسی طرح یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021 ،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، یوم آزادی کے سلسلے میں 14اگست ،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19,18اگست، عید میلاالنبیﷺ 12 ربیع الاول کے موقع پر 19اگست کو، قائداعظم ڈے/کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیلات ہوں گی۔

کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کیلئے تعطیل ہوں گی۔ جبکہ اسی طرح درج ذیل ایام کو بینک تعطیلات ہو گی۔یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 کو بینکوں کی تعطیل ہوگی۔

Leave a reply