نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی وزیرداخلہ سے ملاقات

کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ضروری پراسیس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے لئے نیویارک بجھوانے پر اتفاق
mohsin

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فلپ راموس نے وفد کے ہمراہ وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔ تعلیم۔ صحت ۔ پولیسنگ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ضروری پراسیس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے لئے نیویارک بجھوانے پر اتفاق کیا گیا۔اس ضمن میں طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔صحت۔ تعلیم اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع سے استفادہ کرنے کے قابل عمل پلان تیار کیا جائے گا۔

ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی کی وفاقی وزیرداخلہ کو نیویارک کے دورے کی دعوت
ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نیویارک کے دورے کی دعوت دی۔ڈپٹی سپیکر نیو یارک اسمبلی نے کہا امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔امریکہ میں کوالیفائیڈ نرسز کی کمی ہے اور پاکستان اس حوالے سے بہت پوٹینشل ہے۔ تعلیم۔ صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ دوطرفہ اشتراک کار کے فروغ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی اور وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے دور میں پنجاب میں شعبہ نرسنگ پر خصوصی توجہ دی اور نرسنگ سٹوڈنٹس کی تعداد ڈبل کی۔اسلام آباد میں بھی نرسز کی تعداد میں اضافے کا پلان بنایا ہے۔پاکستانی کوالیفائیڈ نرسز کو نیویارک بجھوانے کے لئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔میرے حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر مثبت بات چیت ہوئی۔اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔باہمی تعاون مزید بڑھانے کے لئے نئے شعبوں کی نشاندہی کرکے فوری اقدامات کریں گے۔اشتراک کار کے لئے ہر جگہ اور ہر سطح ہونے والے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔پاکستان امریکہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

وفد میں نیویارک اسمبلی کے ممبر ایلک کرانسے۔ امریکن پاکستانی پبلک افیرز کےچئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد۔صدر نیویارک چیپٹر طارق خان۔صدر امتیاز راہی۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال۔ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمذی اور نائب صدر ٹیکساس ڈاکٹر خالد محمود شامل تھے۔

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

Comments are closed.