نیویارک:خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا جزبے کے ساتھ کوشاں

نیویارک : نیویارک:خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا جزبے کے ساتھ کوشاں ،اطلاعات کے مطابق ویسے تو کل پانچ فروری کوپاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا گیا .لیکن اس دوران کچھ ناقابل فراموش واقعات بھی پیش آئے

 

دنیا بھرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے جہاں مردوں نے بہت زیادہ جوش وجزبے کا اظہارکیا وہاں خواتین نے بھی کشمیروں سے اپنی فطری محبت کا بھرپوراظہارکیا ،

 

 

اس سلسلے میں نیویارک میں 5 فروری کو لٹل پاکستان بروکلین نیویارک میں خواتین کی نمائیندہ تنظیم PASWO نے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا

اس موقع پرخواتین نے کشمیروادی میں بھارتی مظالم پر احتجاج کیا۔جس میں پر نیویارک امریکہ میں پاکستانی کونسل جنرل عائیشہ علی اور مقامی سیاستدانوں نے بھی شرکت کی

 

اس کے علاوہ بھی نیویارک اور دیگر امریکی شہروں میں یوم یک جہتی کشمیر کے حو الے سے ویب نار مذاکرے اور دیگر اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور ضوابط کا احترام کیا گیا۔

پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور نہتے کشمیریوں سے وحشیانہ سلوک کی تصاویر کی ایک ورچوئل نمائش بھی کی گئی اور صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے

Comments are closed.