تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے ہاکستان کو4 رنز سے شکست دیدی

Match

نیوزی لینڈ نے ہاکستان کو4 رنز سے شکست دیدی

تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل تیسرے ٹی20میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنزکا ہدف دیدیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 163 رنز بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے شاندار بلے بازی کی اور 64 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 33 رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ ان دونوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث نے 2،2جب کہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور بوئس نے کیا، اپنے کیریئر کا 50 واں ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی نے انہیں شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔بیٹر نے 7 سکور کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ول ینگ 15 گیندوں پر 17 سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ اس وقت نیوزی لینڈ نے 10 اوورز میں 64 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹام لیتھم اور ڈیرل مچل کریز پر موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ کیویز سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ایڈم ملنے اور ایش سودھی کی واپسی ہوئی ہے۔ بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، ٹام لیتھم، چیڈ بوئس، وِل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیمپن، جیمی نیشم، رچن رینڈورا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودھی، بین لسٹر، تاہم خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پانچ میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

Comments are closed.