نیوزی لینڈ کورونا فری ملک قرار دے دیا گیا ، کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟

0
53

نیوزی لینڈ کورونا فری ملک قرار دے دیا گیا ، کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟

باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کورونا فری ملک قرار دے دیا گیا ، کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟

چلئے میں بتائے دیتا ہوں.
1- وہاں کوئی لاک ڈاؤن میں شٹر اٹھا کر کاروبار کرنے والا نہیں تھا. حکومت نے بند کیا تو سب نے بند سمجھا
2- وہاں کوئی سازشی تھیوری نکالنے والا محقق و دانشور نہیں تھا. جو اسے ڈرامہ ثابت کرے یا پھر زکام جیسی عام بیماری
3- وہاں کوئی پاکستانی اپوزیشن جیسی گھٹیا سیاسی جماعت نہیں تھی جو ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز کے جعلی ویڈیوز پروپیگنڈے لانچ کرتی. اور لوگوں کو شک میں مبتلا کرتی
4- وہاں کوئی پانچ لاکھ کی لاش بیچنے اور خریدنے والی کھچیں مارنے والا نہیں تھا.
5- وہاں کوئی ایسا نہیں تھا جو ایس او پیز پر عمل کے بجائے اللہ پر جعلی توکل کا بھاشن دینے والا ہو
6- وہاں کوئی شیعہ ایسا نہیں تھا جس نے جلوس پر کمپرومائز کرنا گناہ سمجھا ہو
7- وہاں کوئی سنی ایسا نہیں تھا جس نے مساجد کے رش کو محدود نہ کیا ہو
8- وہاں کوئی تاجر ایسا نہیں تھا جس نے بلیک میل کر کے مارکیٹس کھلوائی ہوں.
9- وہاں کی عوام نے عید کی شاپنگ کے نام پر بے جا بازاروں میں رش نہیں لگایا.
10- وہاں کے پادریوں کی عیسائیت، اور مولویوں کا اسلام خطرے میں نہیں پڑا تھا
11- وہاں کی حکومت نااہل نہیں تھی. اسے فوٹو شوٹ سے زیادہ عوام کی جان عزیز تھی.
12- وہاں وباء کے دنوں میں مال کو زخیرہ کرکے نہیں بیچا گیا.
13- وہاں ماسک کا ریٹ وباء سے پہلے و بعد ایک سا رہا.
14-وہاں کے وزیروں نے پریس کانفرنسز سے زیادہ فیلڈ ورک کیا.
15- وہاں کے میڈیا نے عوامی مسائل کو اجاگر کیا نہ کہ کرنل کی بیوی اور ٹھیکے دار کی بیٹی پر وقت برباد کیا.
عوامل اور بھی بہت سے ہیں.
مگر آپ سے بس اتنی سی گزارش ہے کہ اپنے گریبان میں جھانکیں. مجھ سمیت تمام دوست اپنے آپ سے پوچھیں کہ ہم نے کتنی احتیاط کی. پھر یہ سوچیں ہماری انتظامیہ اور اداروں نے کیا وہی زمہ داری نبھائی جو نبھانی چاہیے تھی.
ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس تو قربانیاں دیتے رہے مگر ہم ایسے بد خصلت ہیں کہ آج بھی سمجھ رہے ہیں کہ یہ وباء نہیں ڈرامہ ہے جھوٹ ہے. اور دجال کی چال ہے.
خدا کے لیے اب بھی اپنی قوم پر رحم کریں. یہ نہ ہو کہ آپ کو یقین آنے تک آپ بہت سے اپنوں کو ہمیشہ کے لیے کھو چکے ہوں.

Leave a reply