امید ہے نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیرکشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے:کشمیریوتھ الائنس

0
29

اسلام آباد:امید ہے نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیرکشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ،اطلاعات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ نے نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں سردار عبدالقیوم نیازی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی،نائب صدر طہ منیب،سینئر نائب صدرکاشف ظہیرکمبوہ،سیکرٹری جنرل رضی طاہر،شائستہ صفی،میڈیا کوآرڈینٹر نوید احمد،ڈاکٹر اسامہ ظفرودیگر کا اپنے مشترکہ پیغام میں کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کی حیثیت سے ریاست آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے پیش کریں گے اور کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی سینئر سیاستدان ہیں اورجس حلقے سے سردار عبدالقیوم نیازی ممبرقانون ساز اسمبلی منتخب ہو کر وزیراعظم بنے ہیں وہ حلقہ ایل او سی کے قریب کا حلقہ ہے،ہم امید کرتے ہیں عبدالقیوم نیازی ایل او سی کے دونوں طرف کشمیریوں پر بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔

Leave a reply