مکہ (اے پی پی) سعودی عرب میں راستہ بھولنے والے حاجیوں کیلئے رہنما نقشہ جاری کردیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گمشدہ حاجیوں کی رہنمائی کے لئے منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں رہنما مراکز قائم کر دیئے۔ جہاں رہنما نقشے جاری کئے گئے ہیں جو راستہ بھولنے والے حجاج کو اپنے کیمپوں تک پہنچنے میں مدد دیں گے ۔ واضح رہے کہ حج مقامات کے نئے نقشوں میں خیموں کا محل وقوع متعین کیا گیا ہے جبکہ منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات کے اہم مقامات کو بھی نمایاں اجاگر کیا گیا ہے۔ حاجیوں کو رہنما نقشہ جاری کرنا بلاشبہ ایک بہترین قدم ہے جس سے اب کوئی حاجی راستہ بھول بھی جائے تو اپنے کیمپوں تک پہنچ سکے گا.







