نیوز اینکر نے براہ راست نیوز بلیٹن میں ایسی بات کر ڈالی کہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ؟

0
60

نیوز اینکر نے براہ راست نیوز بلیٹن میں ایسی بات کر ڈالی کہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ؟

باغی ٹی وی : میڈیا انڈسٹری میں آن کیمرہ اور آف کیمرہ کئی ایسی باتیں ہوجاتیں ہیں جو کہ کبھی کھی دلچسپ بھی ہوتی ہیں‌اور کبھی کبھی ان کا آن ایئر ہونا کافی حساس اور کسی کے لیے ندامت کا باعث بھی ہوتا ہے

ایسا ہی معاملہ آفریقی ملک زیمبیا کے نیوز اینکر سے ہوا ہے . نیوز اینکر سے یہ کام انجانے یا غلطی سے نہیں ہوا بلکہ اس نے پوری توجہ اور طے شدہ منصوبے سے دانستہ طور پر یہ کام کیا .

دوران بولیٹن زیمبیا کے نیوز کاسٹر نے خبریں پڑھتے ہوئے اپنا چہرہ دوسرے کیمرے کی طرف موڑا اور اپنے ادارے کی اس زیادتی کا ذکر کردیا جس سے سب ورکرز متاثر تھے . میڈیا نے اپنے ورکرز کی تنخواہ روک رکھی تھی . اور اس کا اظہار اس نے کیمرہ کے سامنے کردیا اور یہ لائیو چل گیا ،

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق گذشتہ ہفتے کے روز KBN نیوز چینل کے اینکر کیبنڈا کیلمینا نے انگریزی زبان میں بلیٹن پیش کیا۔ معمول کے مطابق اہم خبروں کا ذکر کرتے ہوئے نیوز اینکر نے اچانک رک کر کیمرے کی جانب مخاطب ہو کر کہا کہ "خبروں سے ہٹ کر خواتین و حضرات ہم لوگ انسان ہیں ہم پر اپنی تنخواہوں کا تقاضا کرنا لازم ہے

نیوز اینکر کے اس فعل پر چینل کی جانب سے کیبنڈا کیلمینا کی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کے واسطے کی گئی ایک حرکت ہے۔ چینل کے مطابق کلمینا نشے کی حالت میں تھا۔

ادھر کیلمینا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ مجھ پر نشے کے اثرات ہوں جب کہ میں اس بلیٹن سے قبل تین دیگر پروگرام پیش کر چکا تھا؟

کیلمینا نے اپنے اکاؤنٹ میں اس کی وضاحت بھی کی کہ اس نے ہوش و حواس سے دانستہ طور پر یہ سب کیا کیونکہ اس کے ساتھی سب کے سامنے حق بات کہنے سے ڈرتے تھے میں نے ان کی ترجمانی بھی کی .

Leave a reply