لاہور : معروف نیوز چینل سٹی42 کے نیوز ایڈیٹر عبدالحنیف عاصم وفات پا گئے، مرحوم جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، انتقال پر صحافی برادری ، عزیز و اقارب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق عبدالحنیف عاصم گزشتہ 10 برس سے ڈیلی سٹی فورٹی ٹو سے منسلک بطور نیوز ایڈیٹر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، عبدالحنیف عاصم کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے،
عبدالحنیف عاصم کی وفات پر لاہور کی صحافی برادری اور عزیز و اقارب نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ان کی رہائشگاہ ہربنس پورہ جلال کالونی میں ادا کی جائے گی۔