افغانستان کے بعد ایران سے دھماکے کی خبریں ، ہلاکتوں کی بھی اطلاع

0
52

تہران :افغانستان کے بعد ایران سے دھماکے کی خبریں ، ہلاکتوں کی بھی اطلاع ،اطلاعات کے مطابق ایران ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے لرز اٹھا، گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر اہواز میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جبکہ چھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ 7 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دھماکے کو انسانی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا، مقامی اعلیٰ عہدیدار امین بابائی کے مطابق تہران سے 23 کلومیٹر دور واقع بقرشہر کے صنعتی ایریا میں قائم ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا تھا۔

Leave a reply