نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا، وسیم اکرم کی ماہرانہ رائے

0
35

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا . وسیم اکرم کی ماہرانہ رائے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو دونوں سیریز مشکل ہو گی، گرین کیپس کے پاس تیاری کے لیے وقت کم ہے، 14 دن مشکل میں گزارنے کے بعد کھلاڑیوں پر ذہنی دباؤ ہو گا جس سے پرفارمنس پر اثر پڑے گا۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے پاس دس دن کا وقت ہے،پاکستان ٹیم کے لیئے نیوزی لینڈ میں چودہ دن مشکل تھے،ایسی صورتحال ذہنی طورپر بڑا اثر انداز ہوتی ہے.سابق سپیڈ سٹار نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ٹیم کیساتھ سائیکلو لوجسٹ کا ہونا ضروری تھا نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں سیریز مشکل ہوں گی،بالرزکو ٹیسٹ سیریزمیں ٹف کنڈیشن میں مشکلات ہوگی۔

سونگ آف سلطان کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا کھیلا پاکستان کے خلاف کھل کر کھیلے گا۔
ی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑدیں گے۔ اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا۔مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس اوپیز لاگو نہیں ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی گزشتہ روز لی گئی کوروناٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔ ایک رکن آکلینڈ سے کوئنزٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت کی منظوری کے بعد کل اسکواڈ مین آئسولیشن چھوڑ دے گا۔ کوئنز ٹاؤن میں ٹی20 اورٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی۔

نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے 52 ارکان کو قرنطینہ سے آزادی مل گئی

Leave a reply