نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

امریکا: نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا تھا کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکہ سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر پیٹریسیا روپرٹ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہل خانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ قریبی رابطے تھے مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا نوجوان شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ راک لینڈ کا یہ رہائشی اس وائرس سے کب اور کہاں متاثر ہوا۔

دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

تاہم اب امریکی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں پولیو کا کیس سامنے آنے سے ایک ماہ قبل نیو یارک کے مضافاتی علاقے کے گندے پانی میں پولیو وائرس موجود تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2013 کے بعد امریکا میں پہلے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد کسی نئے کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ وائرس پھیل رہا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں نکاسی آب کی معمول کی نگرانی کے دوران مشرقی اور شمالی لندن میں ویکسین میں پائے جانے والے کمزور مگر زندہ پولیو وائرس کو دریافت کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے جمع کئے جانے والے نمونوں میں یہ وائرس موجود پایا گیا۔

پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ…

دوسری جانب پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جولائی میں خیبرپختونخواکے 4 شہروں میں پولیس وائرس پایا گیا جن میں پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 13 اور لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہوچکا۔

یاد رہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعے روکا جا سکتا ہے یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور فالج جبکہ انتہائی سنگین صورتوں میں مستقل معذوری اور موت کا سبب بنتا ہے۔

کورونا سے اموات میں اضافہ، مزید 9 مریض انتقال کرگئے

Comments are closed.