کیوی کپتان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کین ولیمسن اپنی حاملہ اہلیہ کو حوصلہ دینے ان کے پاس پہنچے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ کین ولیمسن آئندہ دنوں میں پہلے بچے کے والد بنیں گے۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے ویلنگٹن میں شروع ہورہا ہے، ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے، ول ینگ تیسرے نمبر پربیٹنگ کریں گے۔
ادھر پاکستان بھی اپنے پہلے چار روزہ میچ کےلیے تیاریاں کر رہا ہے. یوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں جاری ہیں.کھلاڑیوں نے آج بھی کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی ،پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا.
18 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن ایونٹ سنٹر میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن جاری رکھا،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج اپنا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہا ہے