نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں آؤٹ، کون سا بولر رہاکامیاب

ز نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں آؤٹ، کون سا بولر رہاکامیاب

باغی ٹی وی ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 431رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان کین ولیمسن نے شاندار 129رنز بنائے۔

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن کین ولیم سن اور ہنری نکلز نے 222رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا ، دونوں اسکور کو 266رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔اس دوران نکلز نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ ولیمسن نے سنچری، کیوی کپتان کے کیریئر کی یہ 23ویں سنچری بھی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 133رنز کا اضافہ کیا، نکلز کو نسیم شاہ نے شکار کیا جبکہ 129رنز بنانے والے ولیم سن کی وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی۔

سینٹنر کو 19 رنز پر فہیم اشرف نے آؤٹ کیا، واٹلنگ اور جیمسن کے درمیان ساتویں وکٹ پر 66رنز کی شاندار شراکت ہوئی، واٹلنگ بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ،جبکہ جیمی سن کو 32 کے انفرادی اسکور پر محمدعباس نے پویلین پہنچایا، واٹلنگ 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ 4 چار وکٹیں حاصل کیں۔اس کے جواب میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 28رنزپرگرگئی. . شان مسعود 42گیندوں پر 10رنزبناکرکیچ آؤٹ

Comments are closed.