نیوزی لینڈ اتھارٹی نے پاکستانی سکواڈ شکریہ ادا کیا ، آخر کیا بات ہوئی
باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ اتھارٹی کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے
نیوزی لینڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ کی وارننگ کے بعد ایم آئی کیو قوانین کی پاسداری بہتر ہوئی ، متاثرہ افراد کس کس سے ملے اس بارے میں پوچھ گچھ ہوئی،متاثرہ6 افراد کے انٹرویو کرلیے گئے ہیں،ٹریننگ کی اجازت متعلقہ ہیلتھ آفیسر سے مشروط ہوگی،
نیوزی لینڈ اتھارٹی نے قومی ا سکواڈ کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ لے لیے ہیں . واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام نے پاکسانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سٹاف کو وارننگ دی تھی . نیوزی لینڈ کرکٹ کی پریس ریلیز کے مطابق چھ افراد کو کرونا گیا تھا جبکہ ا ان میں سے 2 کو پہلے بھی کوروناہوچکا ہے 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔بورڈ نے یہ واضح نہیں کیا کہ تمام 6کھلاڑی ہیں یا اسپورٹنگ اسٹاف میں سےچند آفیشل ہیں ۔








