پاکستان کی طرف سے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیے جانے پر ملک بھر میں کرکٹ شائقین کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور خوشی سے بھنگڑے ڈالے جاتے رہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حالیہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی تھی تاہم پاکستان نے اس کے خلاف شاندار فتح حاصل کی ہے. سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستان کی فتح پر زبردست خوشی کا اظہا رکیا اور لوگوں کی طرف سے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی جاتی رہیں. پاکستانی قوم نے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے.
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں سنچری کرنے میںکامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں سنچری تھی. انہوںنے اپنی اننگ میں گیارہ چوکے لگائے. رواں ورلڈ کپ میں بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں جنہوںنے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ ہوئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میںہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔
پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹکیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔