نیوزی لینڈ میں 3 ہفتوں بعد کرونا کے نئے کسیز سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں 3 ہفتوں بعد کورونا کے نئے کیس سامنے آگئے

نیوزی لینڈ میں 2 خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ دونوں خواتین کا تعلق برطانیہ سے ہے دونوں خواتین کو ویلنگٹن میں جنازے میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی تھی دونوں خواتین کو ہوٹل کے کمروں میں قرنطینہ کردیا گیا،اسٹاف کا ٹیسٹ کیاجائےگا،

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو کرونا فری قرار دے دیا گیا تھا، نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا تھا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

تا ہم نیوزی لینڈ میں پھر کرونا کے مریض سامنے آنے پر انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

پا کستان کا کورونا فری ہونے والے ملک نیوزی لینڈ سے موازنہ نہ کریں ہارون شاہد

Comments are closed.