خواجہ آصف پر سیاہی سیالکوٹ میں دو سال پہلے کسی نے پھینکی جبکہ منہ کالا اسمبلی میں اسد عمر نے کیا، عثمان بسرا

0
138

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف کی تقریر کے بعد اسد عمر نے خواجہ آصف اور ن لیگ کو کھری کھری سنائی تھیں

اس پر تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب حکومت کے ترجمان عثمان بسرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف پر سیاہی سیالکوٹ میں دو سال پہلے کسی نے پھینکی جبکہ منہ کالا اسمبلی میں اسد عمر نے کیا،

عثمان بسرا نے خواجہ آصف کی سیاپی پھینکے والی تصویر بھی ٹویٹر پر شیئر کر دی

عثمان بسرا کی ٹویٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر صاحب نے کل اس غیر ملکی گارڈ کی طبیعت اچھی طرح ٹھیک کی۔ خان صاحب کے ٹائیگرز طبیعت بھی ٹھیک کرتے ہیں اور تربیت بھی۔

https://twitter.com/iram_rai123/status/1272718211235155973

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بسرا صاحب اگلے الیکشن میں پو ٹی آئی کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوسکتا ہے کارگردگی کی بنیاد پر

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں‌مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضاباقر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ عارضی بجٹ ہے ، منی بجٹ آئے گا جس میں مزید ٹیکس لگیں گے ، نئے پاکستان کا ٹیکس ریونیو وہیں کھڑا ہے جہاں پرانے پاکستان کا تھا،کہاں ہیں 50 لاکھ گھر،1کروڑ نوکریاں؟،دو سال میں ایک اینٹ دکھا دیں جو انہوں نے لگائی ہو۔حکومت کے خوابوں کی تعبیر میں ہمیں کٹے اورمرغیاں ملیں

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت معاشی پسپائی اختیار کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے کہنے پر چل رہی ہے ۔ نواز شریف کے دور میں جی ڈی پی گروتھ 5.5 تھی۔ عمران خان کے نئے پاکستان میں جی ڈی پی منفی صفر اعشاریہ 4 ہے ۔ آج بنگلا دیش معیشت میں ہر لحاظ سے ہم سے آگے ہے ۔ 2018ء کے الیکشن میں مرضی کی وکٹ دی گئی، مرضی کے امپائر اور مرضی کے کھلاڑی لیے گئے اور بڑے چاؤ کیساتھ عمران خان کو لایا گیا تھا،نواز شریف ضرور واپس آئیں گے ، کوئی دنیا کی طاقت نہیں روک سکتی۔پوری قوم کو وبا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ اگست تک پاکستان میں 80 ہزار لوگ کورونا سے مریں گے ۔ لیگی رہنما کا وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” کہاگیا عمران خان خود کشی کرلے گا بھیک نہیں مانگے گا”، وہ کم ازکم خودکشی کی کوشش ہی کرلیتے تو بات رہ جاتی، پھر کہا گیاکہ ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی لیکن پھر وزیراعلیٰ ہاؤس بلا کر چیک دئیے گئے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے لیگی رہنما خواجہ آصف کے مطالبے پر انھیں طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا تو ای سی ایل سے اعتماد ہی اٹھ گیا ، اگر جعلی رپورٹس دکھا کر فرار ہوا جا سکتا ہے تو اس کا کیا فائدہ ؟

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی دعا بڑی خطرناک ہوتی ہے ، مجھے ڈر ہے کہ (ن) لیگ کو آئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے ۔ ایک ارب پتی لندن میں ہمیں کافی پیتے ہوئے نظر آتے ہیں، انہیں واپس آنا چاہیے ۔ خواجہ آصف نے انھیں پھنسا دیا، بے چارے جعلی رپورٹس لے کر باہر بیٹھے ہیں۔ عمران خان پاکستانی عوام کی طاقت کے ذریعے اقتدار تک پہنچے ۔ یہی لوگ کہتے تھے کہ وہ کرکٹر ہیں، ان کو سیاست کا کیا پتا .

“حکومت نوں ٹھنڈ اے شاہ جی۔ نتھیا گلی 4 دن رہ کے آئے نے” ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز پر خواجہ آصف کا تبصرہ

Leave a reply