مقبوضہ کشمیر، بدنام زمانہ ایجنسی این آئی اے کا کشمیری تاجروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

0
90

 مقبوضہ کشمیر میں بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے کشمیری تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے آج سوموار کے دن بھی سی آر پی ایف اور جموں‌کشمیر پولیس کے ہمراہ ثناء اللہ بٹ نامی کشمیری تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور اس دوران انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں،

جس کشمیری تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا اس کی رہائش سوپور کے کرنکشوں‌ کالونی میں واقع ہے. واضح رہے کہ این آئی اے نے جمعرات کے دن بارہمولہ میں جماعت اسلامی کے ایک رہنما کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا اور ان کے گھر سے کئی دستاویزات قبضہ میں لینے کا دعویٰ کیا گیا تھا، اسی طرح قبل ازیں متعدد کشمیری تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے،

Leave a reply