رابعہ انعم جنہیں ندا یاسر نے چند روز قبل اپنے شو میں بلایا تھا انہوں نے اس شو میں اس وقت بیٹھنے سےانکار کر دیا تھا جب انہیں‌پتہ چلا کہ محسن عباس حیدر بھی اس شو کا حصہ ہیں تو وہ شو چھوڑ‌کر چلی گئیں اور کہا کہ میں عورتوں پر تشدد کو فروغ نہیں دے سکتی ، رابعہ انعم کو اس بات پہ بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیااور شوبز کے بہت سارے سٹارز نے بھی رابعہ انعم کے اس عمل کی مذمت کی . تاہم رابعہ انعم کا کہنا ہے کہ میں جب شو چھوڑ کر گئی تو سب سے پہلا فون فاطمہ سہیل کو کیا اور وہ میری آواز سن کر رونے لگ گئیں . انہوں نے کہا کہ

میں نے ایک ایسے انسان کے ساتھ شو میں بیٹھنے سے انکار کیا جو عورتوں پر تشدد کرنے پر یقین رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے عورتوں اور مردوں نے مجھے میسجز کرکے بہت حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ رابعہ آپ نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے یہ قدم بہت ساری لڑکیوں کے زخموں پر مرہم کے مترادف ہے. رابعہ انعم نے کہا کہ میں نے ایک اچھا کام کیا اور اچھی نیت کے ساتھ کیا.انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاطمہ سہیل جب فون پہ رونے لگی تو میں بھی رونے لگ گئی .

Shares: