ندا یاسر جو کہ اپنے مارننگ شوز میںمختلف شخصیات کو بلا کر ان کے انٹرویوز کرتی ہیں. ان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے. جس میں وہ سبینا فاروق سے سوالات کررہی ہیں ایک سوال کے جواب میں سبینا فاروق کہتی ہیں کہ میں ابھی تک ہیروئین نہیں آئی. اس پر ندا یاسر ان سے کہتی ہیں کہ تم بہت اچھا کام کررہی ہو، دیکھنا ایک دن تم ہیروئین بنو گی تمہارا بہت نام ہوگا. ندا کا یہ کلپ وائرل ہو رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ندا نے تو دو سال پہلے ہی پشین گوئی کر دی تھی کہ سبینا فاروق کا بہت زیادہ نام ہو گا. اور آج وہ ڈرامہ سیریل کابلی پلائو کے زریعے دھوم مچا رہی ہیں.
سبینا فاروق جو کہ ڈرامہ سیریل کابلی پلائو میںایک افغانی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، ان کی پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. ان کے ساتھ اس ڈرامے میںاحتشام الدین اہم کردار ادا کررہے ہیں. سبینا فاروق کا ڈرامہ کابلی پلائو اس وقت ڈرامہ نقادوں کا فیورٹ بنا ہوا ہے. سبینا کے کیرئیر کا یہ ابھی تک کا سب سے بڑا ڈرامہ تصور کیا جا رہا ہے. سبینا کا کہنا ہے کہ میری خوش نصیبی ہے کہ یہ ڈرامہ میرے حصے آیا.