ندا یاسر اکثر اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں بتاتی ہیں جو کہ کافی دلچپسپ ہوتی ہیں، انہوں نے اپنے شو میں بتایا ہےکہ جب میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو مجھے یاسر نے بتایا تھا کہ میں کیا پہن سکتی ہوں اور کیا نہیں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم ٹائٹس نہین پہنو گی کیونکہ مجھے یہ بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ہم گاڑی میں بیٹھے دونوں کہیں ایک ساتھ جا رہے ہوتے تھے تو وہ مجھے کہا کرتے تھے کہ دیکھو سکول کالج کی بچیاں ٹائٹس پہنے سڑک کراس کررہی ہیں جو کہ بہت ہی برا لگ رہا ہے۔ مجھے بہت عجیب لگتا تھا کہ یاسر منع کیوں کررہے ہیں ، حالانکہ ان دنوں میں نیا نیا ٹائٹس کا فیشن تھا ہر لڑکی پہن رہی تھی میرا بھی دل کرتا تھا۔
لیکن یاسر جب مجھے لاجک کے ساتھ سمجھایا کرتے تھے تو میں سمجھ جایا کرتی تھی ، ندا یاسر نے یہ بھی بتایا کہ میرے شوہر کو قیمضوں کے لمبے چاک نہیں پسند تھے۔ وہ مجھے نہیں پہننے دیتے تھے ایک بار کہیں جانا تھا لمبے چاکوں والی شرٹ پہن لی تو میں نے یاسر سے کہا کہ میں اسکو پکڑ کر چلوں گی پلیز ابھی دیر ہو رہی ہیں چلیں۔” ندا نے کہا کہ اب ان سب باتوں کو ہم یاد کرتے ہیں تو ہمیں ہنسی آتی ہے”۔