آن لائن شاپنگ کے ہمیشہ ی نتائج کوئی زیادہ برآمد ہوتے دکھائی نہیں دئیے، بہت سارے لوگ یہ شکایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ انہوں نے آن لائن جو چیز آڈر کی جب وہ انہیںموصول ہوئی تو وہ ویسی نہیں تھی معیار میں جیسی دکھائی گئی. حال ہی میں ندا یاسر اور اداکارہ زہر عامر بھی ہو گئی ہیں شکار آن لائن شاپنگ کی. ندا یاسر نے بتایا ہے کہ میں نےایک اسٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔ جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔
”دوسری جانب، اداکارہ زہرہ عامر نے بتایا کہ میں نے ایک مشہور پاکستانی برانڈ سے اچھے معیار کے ملبوسات کی توقع کرتے ہوئے 25 ہزار روپے میں بچوں کے کپڑے میں منگوائے۔” جب وہ کپڑے مجھے موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ کپڑے بہت ناقص معیار کے ہیں۔یاد رہے کہ آں لائن شاپنگ کے حوالے سے کئی بار ایسی شکایات موصول ہو چکی ہیں لیکن لوگ اس سے باز بھی نہیں آتے اور آن لائن شاپنگ کو ہی ترجیح دیتے ہیں. اس کا بڑا فائدہ یہ ہےکہ وقت کی بچت ہوجاتی ہے لیکن نقصان یہ ہےکہ چیز ناقص ہو تو پھر اسکی کہیں کوئی واپسی نہیں ہے.








