تحریک نفاذ اردو کے چئیرمین عطاء چوہان کی عابد اقبال کھاری سے ملاقات
اسلام آباد :تحریک نفاذ اردو کے چئیرمین عطاء الرحمن چوہان نفاذ اردو کے لئے سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں مختلف تنظیموں سے رابطہ کررہے ہیں اسی سلسلہ میں انہوں نے آج سوموار کے روز پوزیٹو پاکستان کے چئیرمین عابد اقبال کھاری سے ملاقات کی. چیئرمین تحریک نفاذ اردو عطاء الرحمن چوہان نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عابد اقبال کھاری، چیف ایگزیکٹو پازیٹیو پاکستان نے نفاذ اردو کے لیے ذاتی اور ادارہ جاتی تعاون کی پیشکش فرمائی۔ ہم ان کے بے حد شکرگزار ہیں۔ ان کے تعاون سے تحریک نفاذ اردو پاکستان کی جدو جہد کو ممیز ملے گی اور بہت سی دشواریوں سے نجات بھی مل گئی ہے۔ قومی زبان کی جدو جہد میں اشتراک عمل پر ہم برادرم عابد اقبال کھاری کے ممنون احسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردو پاکستان کی اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے قومیں اپنی قومی زبان کے ذریعے ترقی کیا کرتی ہیں زبان ہی چھن گئی تو ترقی کہاں سے ملے گی ہم نفاذ اردو کے لئے ہر سطح تک آواز بلند کریں گے.