نائیجیریا، چار شہری قتل، 21اغوا

0
46

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں انتہاپسند تنظیم بوکو حرام نے چار شہریوں کو قتل اور 21 دیگر کو اغوا کر لیا۔
کیمرون، بوکوحرام کے دہشت گردوں نے تجارتی بس اغوا کر لی
سرکاری ذرائع کے مطابق نانزئی کے ایک گاوں میں بوکو حرام کے انتہاپسندوں نے حملہ کرکے گھروں میں آگ لگادی اور خوردنی اشیا بھی لوٹ کر لے گئے۔

حملہ کے دوران بوکو حرام نے 21شہریوں کو اغوا کرلیا، تاہم ، نو رہائشی بعد میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایک مقامی نگراں کمیٹی کے ارکان کے لیڈر لابو کے مطابق جب گاو¿ں میں انتہاپسندانہ حملہ ہوا تب وہاں کوئی فوجی موجود نہیں تھا۔

لابو نے مزید کہا کہ ”یہ قصبہ اب ہمارے لئے محفوظ نہیں ہے ۔اب اس قصبہ کے بیشتر مقامی لوگ ہمیشہ خوف و ہراس میں رہتے ہیں۔“

Leave a reply