مزید دیکھیں

مقبول

میو ہسپتال کا دورہ، وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو ہسپتال آمد،...

کراچی میں خون کی ہولی، ڈاکو راج برقرار، 5 دنوں میں 5 جانیں ضائع

کراچی،باغی ٹی وی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ڈاکو راج کی...

پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر

پاکستان کی زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کے...

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ...

نائیجیریا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی

مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں ایک ٹریفک حادثے میں 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جن میں سے دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں ایک تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اُڑ گئے جب کہ بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔

"دی گارجئین” کے مطابق فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن کے ترجمان حسینی ہارونہ نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو دیر گئے یوبی اسٹیٹ میں ایک ہائی وے پر تجارتی شہر پوٹیسکم کے باہر پیش آیا ہارونہ نے اے ایف پی کو بتایا، "حادثے میں کل 18 افراد ہلاک ہوئے جو تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں مسافر بس الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر: بھارتی مظالم کے خلاف بیلجئیم میں کارریلی

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔ نائیجیریا میں ٹریفک کی قوانین کی خلاف ورزیاں عام ہیں جس کے باعث حادثات کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

روڈ سیفٹی کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق، پچھلے سال، نائیجیریا میں 10,637 سڑک حادثات ریکارڈ کیے گئے جن میں 5,101 افراد ہلاک اور 30,690 افراد زخمی ہوئے۔

بچوں کا جنسی استحصال: لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی