وسطی افریقی ملک کیمرون کے نائٹ کلب میں آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔
باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق واقعہ دارالحکومت یاؤنڈے کے ایک مہنگے ترین نائٹ کلب میں اتوار کی صبح پیش آیا۔
اس حوالے سے حکام نے کہا کہ نائٹ کلب میں آتش بازی کا سامان بھی استعمال ہوتا تھا اور مذکورہ واقعہ اسی کے پھٹنے سے پیش آیا آتش بازی کا سامان پھٹنے سے چھت پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے مزید دھماکے ہوئے اور پنڈال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکومتی بیان کے مطابق آگ تقریباً تین بجے لگی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔
افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک
قبل ازیں موٹر سائیکل اور ٹرک کے مابین تصادم کے بعد خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے تھے واقعہ گھانا میں پیش آیا تھا گھانا کے شہر بوگوسو میں ٹرک جس پر دھماکہ خیز مواد سے بھری پیٹیاں لدی ہوئی تھیں موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا حادثہ ہوتے ہی دھماکہ ہوا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کے مقام پر زمین پر کئی فٹ گہرا گڑھا بن گیا، گردو نواح کی متعدد عمارتیں بھی گر گئیں ، دھماکے کی بعد ہر طرف دھواں اور راکھ کے بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا-
بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،17 اموات، 50 سے زائد زخمی،ہر طرف کہرام مچ گیا
علاوہ ازیں خبیرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقےگلوتنگی میں پیش آیا جہاں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 جان کی بازی ہارگئے۔ واقعے میں ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں-








